لاہو:اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس“پر پاکستان میں پابندی کے بعد ایک اور بھارتی فلم کو کشمیر ایشو دکھانے پر پاکستان میں بین کردیا گیا ۔بھارتی اداکاراکشے کمار کی فلم ”جو لی ایل ایل بی 2“میں کشمیر ایشو دکھانے پر پاکستان سنسر بورڈ کی ایگزیمن کمیٹی نے اس پر بھی پابندی عائد کردی ۔پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی اٹھانے کے بعد یہ دوسری فلم ہے جس پر پابندی لگائی گئی ۔
اس سے پہلے ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“کو مسلم مخالف امیج دکھانے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔”جولی ایل ایل بی 2“کی متنازعہ کہانی میں دکھا یا گیا ہے کہ اکشے کمار ایک غیر سنجیدہ وکیل ہوتے ہیں لیکن پھر ان کے پاس ایک معصوم کشمیری کا کیس آتا ہے جسے کشمیر ی مجاہد قرار دے کر مار دیا جاتا ہے جبکہ اصل کشمیر ی مجاہد اتر پردیش کے علاقے میں جا کر چھپ جاتا ہے۔اس فلم میں کشمیر کے ایشو کو منفی طریقے سے دکھانے کی وجہ سے پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم پر پابندی عائد کردی ۔