یوٹیوب سٹار کا ٹویٹر اکاونٹ معطل ،ڈزنی نے بھی قطع تعلق کر لیا

10:50 AM, 16 Feb, 2017

نیو یارک:ڈزنی لینڈ نے یو ٹیوب سٹار پیو ڈائی پائی سے اس وقت قطع تعلقی کا اظہار کیا جب ڈزنی کو یہ لگا کہ ان کی ویڈیوز میں یہود مخالف مواد موجود ہے ۔

پیو ڈائی پائی کی ویڈیوز یو ٹیوب پر بہت پسند کی جاتین ہیں اور ڈزنی ان کی ویڈیوز چلاتا ہے اور اس سے لاکھوں ڈالر آمدن ہوتی ہے۔لیکن پیو کی پچھلی کئی ویڈیوز میں یہودیوں کے خلاف مواد موجود تھا جس پر ڈزنی نے سٹار سے مکمل طور پر قطع تعلق کر لیا۔

اس بات کا اعتراف خود پیو نے بھی کیا کہ ان کی ویڈیوز مین ایسی چیزیں موجود تھیں کہ کسی کی دل آزاری ہو سکتی تھی۔واضح رہے کہ پیو کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بھی اسی وجہ سے گذشتہ دنوں معطل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں