کامرہ: جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کو پاکستان ائیر فورس 14 سکوارڈن کو دینے کے حوالے سے خصوصی تقریب منہاس ایئر بیس پر ہوئی اور اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف تھے ان کے ہمراہ ائر چیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو 14 سکوارڈن کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور جے ایف سیونٹین تھنڈر نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ وزیر دفاع نے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کا باقاعدہ طور پر معائنہ بھی کیا۔
آج 16 جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے پاک فضائیہ بیڑے میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
واضح رہے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے ہیں اور اس وقت پاکستان ایئر فورس کے پاس بلاک 1 اور بلاک ٹو کے حامل جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کی تعداد 70 سے زائد ہے۔
Induction ceremony of JF-17 Thunder in PAF 14 Squadron at Kamra, Defence Minister @KhawajaMAsif , Air Chief Sohail Aman present on occasion pic.twitter.com/gBANAkc4I1
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 16, 2017
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں