کامرہ:پاکستان فضائیہ کا فخر کی علامت جے ایف 17 تھنڈر کو باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب کامرہ میں منعقد کی گئی
یہ جدید طیارہ پاک فضائیہ کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔جے ایف 17تھنڈر چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔تھنڈر کم وزن کے حامل ملٹی رول طیارے ہیں جو آواز کی رفتار سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55000فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے فضا میں ری فیولنگ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
یہ طیارے پاک فضائیہ کے 14اسکوارڈن کے حوالے کیے گئے ہیں۔ یہ طیارے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کریں گئے اور طیارے زمین سے فضا اور فضا سے زمین پر لڑنے کی کی خصوصیت کے حامل ہیں۔یہ دشمن پر کاری ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے برآمدی آرڈر بھی پاکستان مل رہے ہیں۔
واضح رہے پاک فضائیہ اس وقت بلاک ون اور ٹو کے 70سے زائد جے ایف 17تھنڈر طیارے استعمال کر رہے ہیں،یاد رہے پاکستان نے جدید ترین خصوصیات کے حامل بلاک تھری پر باقاعدہ کام کرنے کا اعلان بھی کر دیا جو کہ پاکستان فضائیہ کو فورتھ جنریشن کے جدید طیاورں پر مشتمل فضائیہ میں تبدیل کر دے گا۔
جے ایف 17بلاک تھری کے کاک پٹ میں نمایا ن تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ بلاک تھری آنکھوں سے اوجھل ٹارگٹ کو ہٹ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اس کی لمبی اُڑان میں بھی اضافہ بھی کیا گیا ہے،زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ بھی کیا جائے گا۔