واشنگٹن:امریکی مشیرقومی سلامتی مائیکل فلن نے گزشتہ دنوں استعفی دے دیا تھا۔تاہم اس کے استعفی کے بعد ٹرمپ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مائیکل فلن شاندارشخص ہیں ، ان کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔
مشیرقومی سلامتی جنرل مائیکل فلن نے امریکی پابندیوں کے بارے میں روسی حکام سے بات چیت کے الزامات پراستعفا دیا تھا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پہلےاپنے پیغام میں قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے اور ایف بی آئی پر یہ معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ نیوزکانفرنس میںانہوںنے کہا کہ مائیکل فلن ایک شاندارآدمی ہیں اوروہ سمجھتے ہیں کہ جنرل فلن کے ساتھ جو کچھ ہواوہ انتہائی غیرمنصفانہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیرقانونی طورپر دستاویزات اورپیپرزلیک کیے گئے۔