نئی اینیمیٹد کامیڈی فلم دی نٹ جاب2نٹی بائے نیچر کا ٹریلر جاری !

09:58 AM, 16 Feb, 2017

نیو یارک:ہدایت کار کال برنکر کی فلم دی نٹ جاب ایک کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم ہے اور فلم کی کہانی گھومتی ہے ایک گلہری اور اس کے دوست چوہے کے گرد

جو نٹ سٹور میں نقب زنی کا منصوبہ بناتے ہیں اور پھر خود مصیبت کا شکار ہوتے ہیں اور ایڈونچر کا حصہ بن جاتے ہیں۔

اوپن روڈز فلمز کے تحت ریلیزہونے والی اس کینیڈین فلم میں ول آرنیٹ،گبرئیل ،کیتھرین اور پیٹر اسٹور مئیر سمیت کئی اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں اور فلم رواں سال 18اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں