ٹرمپ کی دماغی حالت غیر تسلی بخش ہے،عہدہ صدارت سے چھوڑنا ہو گا،ماہرین نفسیات

09:49 AM, 16 Feb, 2017

واشنگٹن: اس مہینے میں انسانی نفسیات کے ماہرین اور ذرائع ابلاغ نمائندوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی حالت پر سال اُٹھا دئیے ہیں ۔ اُن کے مطابق عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعدصدر ٹرمپ کی تقریروں اور اور اُن کے عمل ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دماغی حالت بہتر نہیں ہے۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 35 ماہرین نفسیات و عمرانیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط جاری کیا ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی صحت ایسی نہیں ہے کہ وہ بطور امریکی صدر خدمات سر انجام دے سکیں اس لیے اُن کے صدراتی عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔ ان کی دماغی حالت ان کی نا اہلی کو ظاہر کرتی ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طاقت ملنے کے بعد اختلاف رائے برداشت نہ کرنے اور اپنے مخالفین پر ذاتی حملوں میں اضافہ ہوا ۔

مزیدخبریں