بھارتی نوجوان کو محبت کا جنون حوالات میں لے گیا

09:05 AM, 16 Feb, 2017

ممبئی: یوں تو دنیا بھر میں کئی نوجوان اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کیلئے نت نئے انداز اپناتے ہیں ہیں لیکن اس نوجوان کو محبت کا جنون اتنا مہنگا پڑ گیا کہ اسے جیل کی ہوا کھانا پڑی۔ بھارت میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کو حیران کرنے کیلئے اپنی گاڑی کو 2 ہزار بھارتی نوٹوں سے سجایا مگر یہ سب طریقہ عوام اور پولیس کو پسند نہ آیا اور انہوں نے نوجوان کو جیل پہنچا دیا۔

اس نوجوان نے اپنی گاڑی کو 2 ہزار کے سیکڑوں نوٹ اپنی گاڑی پر چسپاں کر کے اسے سڑک پر لایا تو لوگ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور اس فعل کو مشکوک جان کر پولیس کو خبر دی۔ اس کے بعد پولیس نے گاڑی سمیت اس شخص کو پکڑ لیا اور مزید تفتیش کی غرض سے اسے حوالات میں بند کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں