واشنگٹن: ایوانکا ٹرمپ کی " ٹوئیٹر" پر پوسٹ کی جانے والی تصویر نے تنقید کا نیا دروازہ کھول دیا ہے۔ تصویر میں ایوانکا وہائٹ ہاؤس میں صدارتی دفتر میں اپنے والد کی کرسی پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں جب کہ ان پیچھے ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو موجود ہیں۔
A great discussion with two world leaders about the importance of women having a seat at the table! ???????????????? pic.twitter.com/AtiSiOoho0
— Ivanka Trump (@IvankaTrump) February 13, 2017
تصویر پر تنقید کرتے ہوئے کئی لوگوں نے لکھا کہ ایوانکا کو صدر کے عہدے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا اور انہیں اس کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ اس سے قبل بھی ایوانکا اپنے والد کے کام میں مداخلت کی کوشش کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں