پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینےکے لئےلاہور میں فائنل ضرور ہونا چاہیے، جائلز کلارک

07:44 AM, 16 Feb, 2017

اسلام آباد: انگلش بورڈ کے صدر اور پاکستان ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینےکے لئےلاہور میں فائنل ضرور ہونا چاہیے۔

 جائلز کلارک نے پی سی بی کو کی گئی ای میل میں لاہور سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور پی سی بی سے کہا کہ وہ فائنل لاہور میں کرانے کے لئے ثابت قدم رہے۔ آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین ہر صورت میں پاکستان آئیں گے۔ جائلز کلارک نے پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس سے دکھ ہے لیکن اگر فائنل نہ ہوا تو پھر دہشت گردوں کے عزائم مضبوط ہوں گے۔

مزیدخبریں