وفاقی افسران کے تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

11:39 PM, 16 Dec, 2024

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مختلف وفاقی افسران کی تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:گریڈ 21 کے سہیل علی خان کو وزارتِ اطلاعات و نشریات میں تعینات کیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے محمد عمر چیمہ کو وزارتِ امورِ کشمیر میں چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا ہے۔
گریڈ 20 کے شہزاد اقبال رانا کا تبادلہ وزارت اقتصادی امور میں بطور چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر کر دیا گیا۔
گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق کو وزارتِ داخلہ کے سپرد کیا گیا ہے، جہاں انہیں نیشنل کرائسسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں تعینات کیا جائے گا۔
گریڈ 19 کے عبد القیوم پتافی کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے کر بلوچستان حکومت کو دے دی گئی ہیں۔
گریڈ 18 کے شہزادہ عمر عباس بابر کی خدمات بھی بلوچستان حکومت کو منتقل کر دی گئی ہیں۔
تمام تقرریاں اور تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، جن کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
 

مزیدخبریں