پی ٹی اے کی رپورٹ: پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی

11:32 PM, 16 Dec, 2024

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جنوری 2024 تک ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد پر مبنی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ہے۔ ان میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین شامل ہیں۔


یوٹیوب استعمال کرنے والوں کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں 72 فیصد مرد اور 28 فیصد خواتین شامل ہیں۔


ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ہے، جن میں مرد صارفین 78 فیصد اور خواتین 22 فیصد ہیں۔


انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کی یہ رپورٹ ملک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی عکاسی کرتی ہے اور مختلف سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی مقبولیت کو نمایاں کرتی ہے۔
 

مزیدخبریں