اسلام آباد:قومی اسمبلی میں شہریوں کے لیے ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کے قیام کے حوالے سے بل پیش کر دیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کے سماجی، معاشی اور گورننس ڈیٹا کو ایک مرکزی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔
یہ بل وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024‘‘ کے نام سے پیش کیا۔
اس بل کا مقصد پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنا ہے تاکہ ڈیجیٹل سوسائٹی، ڈیجیٹل معیشت اور ای گورننس کے شعبوں میں ترقی کی جا سکے۔ وفاقی کابینہ نے جون میں اس بل کی منظوری دی تھی، جس سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ای گورننس کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔