وزیراعظم نے سکیورٹی صورتحال پر فوری اجلاس طلب کر لیا

05:52 PM, 16 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے قائم خصوصی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، جس میں مختلف سکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے اور سکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدخبریں