سعودی عرب میں شدید سردی کی لہر، درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک پہنچ گیا

05:18 PM, 16 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق، سعودی عرب میں سب سے کم درجہ حرارت طریف میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، الجوف کے علاقے القریات اور رفحا میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ، عرعر میں 2 ڈگری، حفرالباطن میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ، تبوک اور حائل میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ، بریدہ میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ، الدوامی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور دمام، الاحسا اور طائف میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں