سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف قانونی درخواست

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف قانونی درخواست

کراچی: سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست میں شاہد خاقان عباسی نے استدعا کی ہے کہ فیصلہ ہونے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے اور ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روک دی جائے۔ درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

یہ درخواست شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر معیز جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں