پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارتی مرکز بنائیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عزم

03:21 PM, 16 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

چین میں پنجاب بزنس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی حکام نے شاندار میزبانی کی اور چین کی ترقی ہمارے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ چینی حکومتی رہنمائی اور کاروباری نقطہ نظر ہمارے لیے ایک راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین کی پالیسیاں نہایت اہم ہیں اور چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ پنجاب کو عالمی سطح پر ایک تجارتی مرکز بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں