موٹر سائیکل لائسنس کے قانون میں تبدیلی، سخت اقدامات آج سے لاگو

03:07 PM, 16 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:لاہور میں موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والے افراد کے لیے ایک اہم اپڈیٹ آئی ہے۔ پنجاب ٹریفک پولیس نے آج سے "لرننگ لائسنس" کے حوالے سے 42 دن کی مدت کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت، اب موٹر سائیکل چلانے کے لیے لائسنس حاصل کرنا ضروری ہوگا اور لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی مرزافاران بیگ نے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر سے یہ قانون دوبارہ لاگو ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اس نئے قانون کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے نومبر 2024 میں 841,000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، جن میں سے 243,000 لرنر لائسنس شامل ہیں۔ اس دوران 308,000 نئے لائسنس بھی جاری کیے گئے اور 284,000 لائسنسوں کی تجدید کی گئی۔ پنجاب ٹریفک پولیس نے 4,500 بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے اور شہر بھر میں 24 گھنٹے لائسنسنگ مراکز فعال رکھے۔

مزیدخبریں