نوازشریف کا صدیق الفاروق کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار

 نوازشریف کا صدیق الفاروق کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے پارٹی کے مخلص رکن اور اپنے بااعتماد ساتھی صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔ نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ صدیق الفاروق کی ناگہانی وفات پر انہیں شدید افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صدیق الفاروق نہ صرف مسلم لیگ (ن) کے اہم رکن تھے بلکہ وہ قومی سیاست میں بھی اپنی ایک نمایاں شناخت رکھتے تھے۔ ان کی کمی جماعت اور سیاست میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ نوازشریف نے اس دُکھ کی گھڑی میں صدیق الفاروق کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

نوازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

مصنف کے بارے میں