سقوطِ ڈھاکہ کو 53 برس بیت گئے

12:43 PM, 16 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : 16 دسمبر 1971 کو سقوطِ ڈھاکہ کے سانحے کو 53 برس مکمل ہو گئے، جب مشرقی پاکستان نے پاکستان سے علیحدہ ہو کر ایک آزاد ملک بنگلہ دیش کی شکل میں وجود اختیار کیا۔ اس دن نے پاکستان کی تاریخ میں گہرے اثرات چھوڑے اور ملک کے دو حصوں میں تقسیم کا عمل مکمل ہوا۔

اس سانحے کی وجوہات میں داخلی سیاسی رنجشیں، ذاتی مفادات کی ترجیح اور بھارتی سازشیں شامل تھیں۔ پاکستان کے سیاستدانوں کی آپس کی لڑائیاں اور بھارت کی مداخلت نے مشرقی پاکستان میں تشویش اور فسادات کی صورتحال پیدا کر دی۔ بھارت نے مکتی باہنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف آپریشن جیک پاٹ کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان میں خونریزی ہوئی اور ملک دولخت ہو گیا۔

اس سیاسی بحران اور فوجی مداخلت کے باعث پاکستان کا ایک حصہ، مشرقی پاکستان، 16 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش بن گیا۔ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد شیخ مجیب الرحمان کی قیادت میں عوامی تحریک کے گٹھ جوڑ سے بنگلہ دیش کی حکومت قائم ہوئی، لیکن یہ حکومت 5 اگست 2024 کو عوامی احتجاج کے بعد ختم ہو گئی۔ اس وقت شیخ مجیب کی بیٹی، حسینہ واجد، کو عوامی دباؤ کے تحت بنگلہ دیش چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

مزیدخبریں