پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شاندار اضافہ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا

11:02 AM, 16 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے  کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا مظاہرہ کیا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد کو دوبارہ عبور کر لیا۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 826 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے آخر پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر  ٹریڈ کرکے بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی۔ کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 278 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، تاہم  اس کا پچھلا ریٹ 278.12 روپے تھا۔

مزیدخبریں