اسلام آباد:الیکشن کمیشن نگران مشیر احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو عہدوں سے ہٹانے کے کیس پرسماعت منگل 19دسمبر کوکرے گا۔
الیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ مذکورہ افراد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں،آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں،ان افراد کانگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ ان افراد کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے،نگران وزراء کے کیس میں نگران وزیراعظم کو بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔ وزیراعظم کو نوٹس درخواست گزار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عزیز الدین کاکاخیل کے کیس میں کیاگیا۔