یہ میرے ایمان کا حصہ ہے کبھی عمران خان کے خلاف بات نہیں کروں گا: محمود خان 

08:30 PM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ میری تمام میڈیا ٹاک اور تقاریر ریکارڈ کا حصہ ہے جس میں کھبی تحریک انصاف کے سابق چئیرمین کے خلاف بیان بازی نہیں کی ۔

انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ میں کھبی ان کے خلاف بات نہیں کروں گا۔ یہ ہمارے پختون روایات کے بھی خلاف ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے بعد محمود خان پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیریز میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ 

مزیدخبریں