اے این پی نے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا 

08:12 PM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : اے این پی نے عام انتخابات کیلئے  صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان کیا ہے۔ ثاقب اللہ خان این اے 29، ارباب زین عمر این اے 30 پشاور کے امیدوار ہوں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی پریس ریلیز کے مطابق این اے 38 کرک سے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔ صوبائی حلقوں میں پی کے 5 سوات کیلئے میاں حذیفہ، پی کے 17 لوئر دیر کیلئے ملک سجاد امیدوار ہوں گے۔

پی کے 41 تورغر کیلئے زرین گل، پی کے 55 مردان میں سید محمد سہیل باچا امیدوار ہوں گے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی پی کے 58 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پی کے 59 مردان سے ہارون خان، پی کے 77 پشاور سے صلاح الدین مومند امیدوار ہوں گے۔ پی کے 100 بنوں سے اصغرنواز خان جبکہ پی کے 104 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعدامیدواران کی منظوری دے دی۔

مزیدخبریں