پشاور : اے این پی نے عام انتخابات کیلئے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان کیا ہے۔ ثاقب اللہ خان این اے 29، ارباب زین عمر این اے 30 پشاور کے امیدوار ہوں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی پریس ریلیز کے مطابق این اے 38 کرک سے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔ صوبائی حلقوں میں پی کے 5 سوات کیلئے میاں حذیفہ، پی کے 17 لوئر دیر کیلئے ملک سجاد امیدوار ہوں گے۔
عام انتخابات: عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے چار قومی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواران کا اعلان کردیا۔ این اے 29 پشاور کیلئے ثاقب اللہ خان چمکنی، این اے 30 پشاور کیلئے ارباب زین عمر، این اے 38 کرک کیلئے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان کیلئے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔… pic.twitter.com/C6jRgHFIoQ
— Awami National Party (@ANPMarkaz) December 16, 2023
پی کے 41 تورغر کیلئے زرین گل، پی کے 55 مردان میں سید محمد سہیل باچا امیدوار ہوں گے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی پی کے 58 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پی کے 59 مردان سے ہارون خان، پی کے 77 پشاور سے صلاح الدین مومند امیدوار ہوں گے۔ پی کے 100 بنوں سے اصغرنواز خان جبکہ پی کے 104 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعدامیدواران کی منظوری دے دی۔