آرمی چیف کا دورہ امریکا کامیاب ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا

04:31 PM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا کامیابی سے جاری ہے۔آرمی چیف کی دورہ امریکا میں امریکی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

آرمی چیف اب تک سیکرٹری آف اسٹیٹ ،ڈیفنس سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات کرچکے ہیں ۔آرمی چیف کے کامیاب دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔

جنرل سید عاصم منیر نےامریکا کے ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے  بھی ملاقات کی ہے۔

مزیدخبریں