عمیر نیازی کو توہینِ عدالت کا نوٹس انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے: چیئر مین پی ٹی آئی

03:35 PM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کےایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر نیازی کے نوٹس کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔ 

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر  علی خان نے سپریم کورٹ کل کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواستوں کو بھی سنا جائے، توہینِ عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کے لیے عدالت نہیں جائے گا۔ فقط الیکشن کا ہونا مقصد نہیں، اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوریت ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی۔ کل سپریم کورٹ میں ہمارا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ 

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہماری پٹیشن تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے،  شفاف انتخابات کے لیے بیوروکریسی سے آر اوز کا ہونا شفاف الیکشن کی عکاسی نہیں کرتا۔

چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا،  بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ سب کچھ سیاسی انتقام کے لیے کیا جا رہا ہے، جیل ٹرائل ہو ہی نہیں سکتا، ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں