سردی کی شدت میں اضافہ،نو عمر بچے نمونیا کا شکار

سردی کی شدت میں اضافہ،نو عمر بچے نمونیا کا شکار

پشاور: سردی کی شدت میں اضافے سے خیبرپختونخوا میں نمونیا کے کیسز بڑھنے  لگ گئے,رواں سال صوبہ بھر میں 93ہزار سے زائد بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال مردان میں سب سے زیادہ 14 ہزار 900سے زائد بچے نمونیاکا شکار ہوئے۔

  لوئر دیر   میں 12ہزار ، ہری پور میں 11 جبکہ پشاور میں 9ہزار بچے نمونیا میں مبتلاہوئے ۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے  مطابق گزشتہ سال کی نسبت امسال نمونیا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں