لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سابق رہنما تحریک انصاف اور وفاقی وزیر برائے ٹریڈ و کامرس ہمایوں اختر خان کی سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال، مراد راس اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی قیادت جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری نے دو روز قبل ہمایوں اختر سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ہمایوں اختر کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
جہانگیرترین نے ہمایوں اختر کیساتھ پریس کانفرنس میں کہا آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے بھائی ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، ہمایوں اختر کی شمولیت سے آئی پی پی مذید مضبوط ہو گی۔ ہمارامشن پاکستان کوبحرانوں سےنکالناہے،الیکشن کیلئےکسی بھی پارٹی کودبایانہیں جارہا۔
جہنگیر ترین نے کانفرنس میں اعلان کیا کہ ہمایوں اختر پارٹی کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔
علیم خان نے کہا کہ ہمایوں اختر کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
واضح رہے کہ ہمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں۔ ماضی میں ہمایوں اختر ن لیگ ق لیگ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔