کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد لال حویلی سے انتخابی مہم کروں گا، شیخ رشید

 کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد لال حویلی سے انتخابی مہم کروں گا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی جمع کروانےاور اس کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

 
ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  میں پیشی کے موقع پر عدالت  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم صرف دو سیٹوں اور پنڈی کی سیاست کرتے ہیں، الیکشن کوئی بھی ہو مشکل تو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، دو حلقوں میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔  لال حویلی پر ابھی بھی کیسز ہیں مگر ہم سیاسی مہم کا آغاز  لال حویلی سے ہی شروع کریں گے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری محمود نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی  توڑ پھوڑ  کیس  کی سماعت کی،  عدالت نے حاضری لگانے کے بعد شیخ رشید کو جانے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔

مصنف کے بارے میں