توشہ خانہ کیس: مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عمران خان کو جوڈیشل کرنے کا حکم

01:51 PM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے جسمانی ریمانڈ  کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔  بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور دیگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتےہوئے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

مزیدخبریں