لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلبا کے مفت سفر کی سہولت ختم کر دی گئی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کے جاری کردہ بیان کے مطابق میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں 16 دسمبر سے طلبا کے مفت سفر کی سہولت تاحکم ثانی ختم کر دی گئی۔
احمد جاوید قاضی کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پراس سہولت کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔