سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر

11:18 AM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف  جج کے ضابطہ پر پورا نہ اترنے پر عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ شبیر راجپوت نے   جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور شکایت دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ایک کیس میں جسٹس مظاہر نقوی کی آبزرویشن سے ان کی صلاحیت اور قابلیت کے بارے میں عوامی تاثر مجروح ہوا، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججوں کو اپنی رائے دیتے وقت دانش کا مظاہرہ کرنا چاہی۔ جسٹس مظاہر نقوی کا ایک اور فیصلہ بطور جج ان کی اہلیت و قابلیت پر سوال اٹھاتا ہے۔

شکایت کنندہ ایڈووکیٹ شبیر راجپوت نے عدلیہ کی آزادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے استدعا کی کہ جسٹس مظاہر نقوی نقوی کو جج کے ضابطہ پر پورا نہ اترنے پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ 

مزیدخبریں