اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی،  انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

11:07 AM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے  کارروائی کے دوران  انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم اسماعیل خان کو مری روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ملزم نے متاثرہ خاتون سے   کینیڈا ملازمت کے نام پر  2 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے اور  پیسے وصول کرنے کے بعد بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے  ریڈ بک کا بدنامِ زمانہ انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار کیےتھے۔ 

مزیدخبریں