لاہور ہائیکورٹ نے بیک جنبشِ قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا،  بظاہر عمیر نیازی نے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالی: تحریری حکم نامہ جاری

10:23 AM, 16 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا 6 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 2 ہزار 753ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو کام سے روکا، ہائی کورٹ نے اپنے علاقائی حدود سے بڑھ کر حکم جاری کیا، عمیر نیازی اسی پارٹی سے ہیں جس نے انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، بظاہر عمیر نیازی نے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو نوٹس جاری کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عمیر نیازی کی درخواست تو سپریم کورٹ کے حکم کی توہین ہے۔ کیوں نہ آپ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے گا۔

c.p._4365_2023_15122023 by Aamir Hussain

تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے بیک جنبشِ قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا، ڈی آر اوز اور آر اوز کو خاص طور پر انتخابات کے لیے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات افسران پہلے سے بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے، عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔

مزیدخبریں