تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا آج سے آغاز

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا آج سے آغاز
سورس: file

کوئٹہ:   بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ تعلیمی ادارے  16 دسمبر 2023سے 29 فروری 2024 تک بند  رہیں گے۔

بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے سیکنڈری اور ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹریز کی جانب سے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے 18 اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 16دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔ 

بلوچستان کے سرد علاقوں میں یکم مارچ سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈھائی ماہ ( 75 روز) کی تعطیلات کے بعد آئندہ سال یکم مارچ کو  تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

سیکرٹری کالجز اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ظفر علی بلیدی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلوچستان کے کالجز بھی موسم سرما کی تعطیلات کے لیے 16 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے، برفباری کے بعد زیارت میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ وادی زیارت اور گرد و نواح میں رات گئے برفباری سے گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔