وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں

10:25 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی کل کی فیصلہ کن تقریر سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی بعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں ۔ آصف علی زرداری کی پرویز الٰہی سے ملاقات جلد متوقع ہے ۔ پی ٹی آئی کے بعض سینئر رہنماؤں کا عمران خان سے ایک مرتبہ پھر اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے مطالبہ ۔ صدر عارف علوی بھی فوری اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں جبکہ بعض رہنما فوری طور پر اسمبلیوں کی تحلیل کے حامی ہیں ۔

اس سے قبل مونس الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں بتایا کہ پرویز الٰہی سمجھتے ہیں کہ یہ وقت اسمبلیاں توڑنے کیلئے مناسب نہیں ہے ۔ مونس الٰہی نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے لیکن ق لیگ کا مؤقف ہے کہ حلقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ارکان کی اکثریت بھی یہ ہی چاہتی ہے کہ کچھ عرصے بعد اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔

مزیدخبریں