سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان

08:04 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کیلئے نیک تمنائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر 2018 میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے 10 نومبر 2022 کو اپنے نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

مزیدخبریں