قصور : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اگر کوئی این آر او دلوایا ہے تو وہ عمران خان کو دلوایا ہے۔ عمران خان بیساکھیوں کے سہارے چلتارہا۔ ثاقب نثار کی عدالت سے بنی گالہ کیس میں عمران خان کواین آر اودلوایاگیا ۔
قصور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان انصاف کے نعرے لگا کر سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بناتارہا۔ آج عمران خان کے جھوٹے الزامات کی حقیقت قوم کے سامنے آرہی ہے۔ عمران خان کے دورمیں سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں لوگوں سے روزگار چھینے گئے ۔ ہم عدم اعتماد کو ایک جہاد سمجھ کر لے کر چلے تھے۔ عمران خان نے جتنے مقدمے قائم کیے تھے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔ پاکستان کے عوام باشعور قوم ہے ۔عمران خان بتائے 4سال میں تم نے کیا کیا۔ عمران خان کا قرآنی تعلیمات سے کیا تعلق ہو سکتا جس کی ہر بات جھوٹ ہے