سڈنی: آسٹریلیا کی بگ بیش میں انوکھا ریکارڈ ، سڈنی تھنڈر کی ٹیم صرف پندرہ رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔
ایلکس ہیلز اور روسو جیسے بیٹسمینوں کی موجودگی میں سڈنی تھنڈر نے ٹی 20 کرکٹ کا کم ترین اسکور کرکے منفی اعزاز اپنے نام کیا ۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف 140 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سڈنی کے بیٹرز مہمان اداکار کی طرح آئے اور چلتے بنے ۔ ایڈیلیڈ کے تھورٹن نے چھ اور ویس ایگر نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔
خیال رہے کہ سڈنی تھنڈرز کی ٹیم پاور پلے کے اندر ہی 5.5 اوورز یا 35 گیندوں میں آل آؤٹ ہوگئی ۔ اس سے قبل ٹی 20 کی تاریخ میں آج تک پاور پلے کے اندر کوئی ٹیم آل آؤٹ نہیں ہوئی تھی ۔