پنجاب میں حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے: حمزہ شہباز

06:53 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت غائب ہے اور من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں چکی کے آٹے کی قیمت عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ، سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا ۔

رہنما ن لیگ کے مطابق حکومت غریب آدمی کو ہونے والے درد کو محسوس کرے اور انہیں فوری ریلیف فراہم کرے ۔

مزیدخبریں