اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے ۔ آڈیو توشہ خانہ کی چیزوں سے متعلق ہے۔
نیو ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے ۔ توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر لینے پر ملازم انعام کو ڈانٹ رہی ہیں ۔
بشریٰ بی بی: ہیلو! ۔۔۔۔
انعام خان: السلام علیکم!
بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام! یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں۔ آپ نے اسفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟
انعام خان: نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔
توشہ خانہ کیس میں اہم موڑ ،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا کی آڈیو منظر عام پر آگئی#PTI #NeoNewsHD #NeoVideos #NeoBreakings pic.twitter.com/z712UFR1yB
— Neo News (@NeoNewsUR) December 16, 2022
بشریٰ بی بی: تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے۔ گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟
انعام خان: مجھے نہیں معلوم۔
بشریٰ بی بی: انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں۔