وزیر اعظم کی عمران خان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت 

05:20 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی بیانیے کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ جس میں اہم وفاقی وزرا اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے عمران خان کےخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ 

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے اور اپنی کامیابیوں کے بارے میں لوگوں کو بتایا جائے ۔ 

مزیدخبریں