چمن فائرنگ، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، شدید احتجاج 

05:14 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد میں متعین افغانستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے چمن اسپن بولدک کے علاقے میں افغان بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کے حالیہ واقعات پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور لوگوں کے زخمی ہونے کے علاوہ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں فریقوں کی ذمہ داری ہے اور ایسے واقعات کو روکنا ضروری ہے۔

بیان کے مطابق اس سلسلے میں قائم ادارہ جاتی میکانزم کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ پاک افغان سرحد پر امن اس مقصد کے لیے بنیاد ہے۔

مزیدخبریں