لاہور : پاکستان تحریک انصاف کو اپنے ہی چیئرمین عمران خان کے اعلان پر اعتماد نہیں ۔ کل کے لبرٹی چوک میں جلسے کے اشتہار پر پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے لکھا ہے کہ دونوں اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کا اعلان متوقع ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشلر ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں جلسہ ہوگا جبکہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بارے میں اہم اعلان کی توقع ہے۔
چئیرمین عمران خان کل لبرٹی چوک میں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے اہم اعلان کریں گے #LibertyChowkOn17th pic.twitter.com/qzKHnsDCEY
— PTI (@PTIofficial) December 16, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی نیوز کانفرنس اور تقاریر میں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ لیکن پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین کی بات یعنی حتمی اعلان کی بجائے متوقع لکھا ہے کہ اعلان ہو بھی سکتا ہے نہیں بھی۔