لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ عمران خان جو فیصلہ کریں گے اس پر عمل کروں گا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلے حتمی ہوگا۔ عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر 27 کلو میٹر کا وزیراعظم لرزرہا ہے۔ معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔عوام 13جماعتوں کے نااہل ٹولے کے ساتھ وہ سلوک کریں گے جو یہ پشتوں تک یاد رکھیں گے۔
ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنےمیں ماہر ہے،جھوٹ بولنےسےمعیشت نہیں سنبھل سکتی۔13جماعتوں کاٹولہ ملکربھی قومی معیشت کوسنبھالنے میں ناکام رہا۔وفاق کی طرف سے پنجاب کے170ارب روکناقابل مذمت ہے۔گریٹرتھل کینال میں وفاقی حکومت نےپنجاب کےکاشتکارسےدشمنی کامظاہرہ کیا
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 16, 2022
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنے میں ماہر ہے ۔جھوٹ بولنے سے معیشت نہیں سنبھل سکتی۔13جماعتوں کا ٹولہ ملکر بھی قومی معیشت کوسنبھالنے میں ناکام رہا۔وفاق کی طرف سے پنجاب کے170ارب روکنا قابل مذمت ہے۔گریٹرتھل کینال میں وفاقی حکومت نےپنجاب کےکاشتکارسےدشمنی کامظاہرہ کیا۔