اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ و قانونی امور مقرر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور داخلہ و قانونی امور مقرر ہونے کے بعد عطاتارڑ کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،عطاتارڑ کے عہدے کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلےعطاتارڑ وزیراعظم کے صرف معاون خصوصی کے طور پر کام کر رہے تھے۔