تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون  ہارورڈ یونیورسٹی کی صدر منتخب

12:42 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

امریکا :  ہارورڈ یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون  کلاڈین گے  کو صدر مقرر کردیا ۔

ترجمان ہارورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کلاڈین گے عدم مساوات، سیاسی رویوں اور شہریت کے امور پر غیرمعمولی دسترس کی حامل ہیں ،  کلا ڈین گے رٹس اینڈ سائنس فیکلٹی کی ڈین رہ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلا ڈین گے کی والدہ کا تعلق ہیٹی سے ہے  اور وہ نرسنگ  کے شعبے سے تعلق  رکھتی ہیں ۔
 
 
ترجمان ہارورڈ یونیورسٹی کے مطابق کلاڈین گے اگلے سال جولائی میں ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔
 

مزیدخبریں