سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے سامنے پیش 

12:25 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی میں پیش ہوگئے ہیں۔ ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو سوالنامہ دے دیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق 4 سال خود ساختہ جلاوطنی گزار چند دن پہلے پاکستان پہنچنے والے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوگئے ہیں۔ سلیمان شہباز ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ 

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ 

مزیدخبریں