پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کر نااہل کرانا چاہتی ہے، شیخ رشید

12:12 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کر نااہل کرانا چاہتی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید  کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 75 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ ہے ، حکومت رائے عامہ کا گلا دبانا چاہتی ہے،  اس صورتحال میں عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ  اور کوئی راستہ نہیں۔ 

16 دسمبر  سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا یہ خونی دن ہےاس دن  ہمارے  معصوم بچوں کو شہید کیا گیا،ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے،  2 اہم دہشت گرد جڑواں شہروں سے گرفتار ہوئے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

 شیخ رشید نے ٹوئٹر  پیغام میں لکھا ڈالر  250 پر چلا گیاہے ، پاکستان کے پاس  ریزرو 7 ارب سے  بھی کم ہوچکے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹریزبنداورآئی ایم ایف سےکٹی،سیاسی عدم استحکام اور خطرے کی علامت ہے۔ 

مزیدخبریں